کرکٹ بورڈ کے مالی ذخائر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، چیئرمین

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ پاکستان کرکٹ کے لیے زبردست خبرہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کپتان رمیز راجا نے ٹوئٹ میں کہا کہ 2023-2022 سیزن کے لیے دوطرفہ ہوم سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس میں 77 فیصد اضافہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑی خبرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ذخائرمیں تاریخی اضافہ ہوا ہے ان فنڈز کو کرکٹ شائقین کے لئے انفراسٹرکچر بہتربنانے پرخرچ کریں گے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی اورپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں نصب کی جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔