چین کے شہریوں کیلیے ویزا میں بڑی سہولتیں، چینی سفیر پاکستان کے شکر گزار!

اسلام آباد: چین کے سفیر سے ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ چینی شہریوں کے لیے نئے ویزا کی کم از کم مدت 2 سال کردی، چینی باشندوں کو 48 گھنٹے کے اندر 2 سال کا ورک ویزا جاری کریں گے، جس پر چین کے سفیر نے ویزا میں سہولتوں پر شکریہ…

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اقتدار خاتمے کے قریب

تل ابیب: گزشتہ چند روز سے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے اقتدار کی ڈانواں ڈول کشتی کے حوالے سے خبریں تسلسل کے ساتھ عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ اس ضمن میں تازہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائيل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ياہو پارلیمنٹ میں…

بھارت: بیاہ کے موقع پر دلہن کی موت کے بعد شادی کیسے مکمل کی گئی

ایٹواہ: بھارت میں بیاہ کے موقع پر دلہن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی، اس کے باوجود بھی شادی کی تقریب کو جاری رکھا گیا اور شادی کا عمل مکمل کیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایٹواہ میں عین شادی کے موقع پر دلہن دل…

عفان نے نکول کڈمین کیساتھ کام کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

کراچی: ہالی وُڈ یا بولی وُڈ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش متعدد اداکاروں کو ہوتی ہے، لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹی وی اسٹار عفان وحید ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ہالی وُڈ سے کام کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ اداکار عفان وحید نے حال ہی میں ایک…

امریکا کا جنگ زدہ علاقوں میں 23 بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف

واشنگٹن: 2020 میں جنگ زدہ علاقوں میں 23 شہریوں کی ہلاکت کا امریکا نے اعتراف کرلیا۔ عالمی اداروں نے ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔ پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں امریکا نے 2020 میں جنگ زدہ علاقوں میں 23 شہری…

ملک بھر میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی، شہری 1166 سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔ پاکستان میں آج سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع…

گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہے ہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔ ملک میں گرین فنانسنگ میں جدت سے…

پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کے ابتدائی شیڈول کا اعلان

لاہور: پی ایس ایل 6 کے بقیہ مقابلوں کے ابتدائی شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظبی میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 6 ڈبل ہیڈرز کے میچ کھیلے جائیں گے، ڈبل ہیڈرز…

کورونا وبا 92 زندگیاں نگل گئی، مجموعی اموات 21 ہزار سے متجاوز!

اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث 92 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24…

سندھ میں ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازم کو جولائی کی تنخواہ نہیں ملے گی

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازم کو جولائی کی تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو ہدایت جاری کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا صوبائی ٹاسک فورس کا…