عفان نے نکول کڈمین کیساتھ کام کرنے کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

کراچی: ہالی وُڈ یا بولی وُڈ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش متعدد اداکاروں کو ہوتی ہے، لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹی وی اسٹار عفان وحید ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ہالی وُڈ سے کام کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔
اداکار عفان وحید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2 ماہ قبل ہالی وُڈ سے پیش کش کی گئی تھی۔

Rapid Fire: A Mobile Addict Affan Waheed Can Eat Pulao Every Hour Of The Day! - HIP
انہوں نے بتایا کہ یہ آفر انہیں ہالی وُڈ اسٹار نکول کڈمین کے ساتھ کام کرنے کی آئی تھی لیکن انہوں نے اس پیشکش سے متعلق کسی کو اس لیے نہیں بتایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ یہ کردار نہیں نبھا پائیں گے۔
عفان وحید نے پیشکش کو مسترد کیے جانے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ایسا انہوں نے اس لیے کیا کیوں کہ وہ اس وقت اپنی فلم کی شوٹنگ پر جارہے تھے۔

Nicole Kidman Talks About Preparing to Play Lucille Ball - Variety
اداکار کے مطابق ہالی وُڈ کو مذکورہ کردار کے لیے فٹ بال یا باسکٹ بال پلیئر چاہیے تھا جو بہت اچھا کھیل سکے اور وہ دونوں کھیلوں میں سے کسی ایک کھیل کے لیے بھی اچھے کھلاڑی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کے پاس وقت بھی نہیں تھا کہ وہ ان کھیلوں کی تربیت لے سکیں لہٰذا بہتر کردار ادا نہ کرنے کی وجہ سے فلم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
اداکار عفان وحید نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں تین چار سال پہلے بالی وُڈ سے بھی پیشکش کی گئی تھی لیکن کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے پیغام چونکہ فیس بک پر موصول ہوا تھا لہٰذا وہ چیک نہیں کرپائے اور یہ پیغام 2 سال بعد پڑھا تو سوائے معذرت کے کچھ نہ کرسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔