اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اقتدار خاتمے کے قریب

تل ابیب: گزشتہ چند روز سے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے اقتدار کی ڈانواں ڈول کشتی کے حوالے سے خبریں تسلسل کے ساتھ عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
اس ضمن میں تازہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائيل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ياہو پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے، جس کے بعد ان کا 12 سالہ اقتدار ختم ہونے کے قريب ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے نئی اتحادی حکومت کی تشکيل متوقع ہے۔ اپوزيشن ليڈر یائر لاپڈ نے نافتالی بینیٹ کو اسرائیل کا نيا وزيراعظم بنانے کا اعلان کرديا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن اتحاد نے صدر کو بھی اکثریت سے آگاہ کردیا ہے۔
اسرائیل کے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی۔ اسرائیلی اتحادی جماعتوں میں باری باری وزیراعظم کے عہدے پر اتفاق ہوا ہے۔
خیال رہے کہ بینجمن نیتن ياہو 2009 سے اسرائیل کے وزیراعظم ہیں اور کرپشن کے مقدمے کا سامنا کرنے والے نیتن یاہو حکومتی اتحاد بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔