میکسیکو کا حیران کن شہری، دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والے حیران کُن شہری نے دو عالمی ریکارڈ اپنی دسترس میں کرلیے، اُس نے ہاتھوں کے بل کھڑے ہوکر دو گنیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ ایک ریکارڈ طویل دورانیے تک ایک ہاتھ پر کھڑے ہونے کا جب کہ دوسرا ریکارڈ گھومتے پلیٹ فارم پر ہاتھ پر کھڑے ہونے کا ہے۔
گنیز عالمی ریکارڈ کے مطابق نِکولس مونٹیس ڈی اوکا نے ایک ہاتھ پر 71.82 سیکنڈز تک کھڑے ہوکر 2021 میں روس کے اسٹینِسلیف شرباکوف کے 59.23 سیکنڈز کا ریکارڈ توڑا۔
نِکولس نے دوسرا ریکارڈ ایک گھومتے پلیٹ فارم پر 25.78 سیکنڈز تک ایک ہاتھ پر کھڑے رہ کر اپنے نام کیا۔
انہوں نے کرتب دِکھانے کا آغاز سرکس اسکول سے کیا لیکن ایک پیر میں چوٹ لگنے کے بعد انہوں نے ہاتھوں پر کھڑا ہونا سِیکھنا شروع کیا۔
انہوں نے چین کے لیو لاؤشی اور یوکرین کے وِٹولڈ اینٹنووِچ کُوشینوف جیسے قابل اساتذہ کے زیر سایہ تربیت حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔