ڈالر کی قیمت میں گراوٹ، 18 دن میں 22 روپے سستا ہوگیا

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 217.97 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔
پیر کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے سستا ہوا اور 219 روپے 62 پیسے پر آگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہوکر 218 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 95 پیسے سستا ہوکر 217 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔
22 ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 71 پیسے تھا، جس کی قیمت میں اب تک 21 روپے 75 پیسے تک کمی ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔