یکم ستمبر سے کون لوگ پٹرول نہیں خرید سکیں گے؟

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد پٹرول نہیں خرید سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر بینرز بھی آویزاں کروادیے ہیں۔


پٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا، یکم ستمبر سے پٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی فروخت کیا جائے گا۔
دوسری جانب موٹروے پولیس نے بھی موٹرویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکیں گے، لہٰذا مسافر دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔