یو اے ای میں دُنیا کی تیز ترین رولر کوسٹر متعارف

دبئی: پچھلے دنوں دبئی میں ایک نئی رولر کوسٹر کا افتتاح ہوا ہے، جسے دنیا کی تیز ترین عمودی رولر کوسٹر قرار دیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق خود گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔
اسٹارم کوسٹر ایک شاپنگ مال کی چار دیواری میں قائم کیا گیا ہے جو اپنی نوعیت کے واحد اِن ڈور رولرکوسٹر ہے جو انتہائی تیزی سے سفر کرتی ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ کوسٹر اوپر جاتے ہوئے بہت تیز ہوجاتی ہے اور یہی اسے دیگر رولرکوسٹر سےممتاز کرتی ہے۔
اس میں تین ٹرینیں ہیں اور ہر ڈبے میں 12 افراد بیٹھ سکتےہیں۔ رولرکوسٹر میں خاص مقناطیسی موٹریں نصب ہیں جو شائقین کو 50 میٹربلندی تک لے جاتی ہیں۔ لیکن عموداً اوپر جاتے ہوئے ان کی رفتار تیزترین ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب اسے کچھ اسطرح ڈیزائن کیا گیا ہےکہ یہ عمارت کا اندرونی حصہ معلوم ہوتی ہے اور اسی بنا پر یہ ایک شاہکار بھی ہے۔
اسٹارم کوسٹر پر بیٹھے افراد کو چاروں طرف شدید موسمیاتی کیفیات کا سامنا ہوت اہے جو مصنوعی انداز میں پیش کی گئی ہے۔ فلموں کی طرح اسپیشل افیکٹس میں آپ طوفان، سیلاب اور تیز ہواؤں کو محسوس کرسکتے ہیں۔ دبئی میں بسنے والوں میں اس اسٹارم کطسٹر کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔