مختلف کرتب دکھانے والی عالمی ریکارڈ یافتہ گائے

نیبراسکا: بندروں، شیروں اور دیگر جانوروں کا کرتب دکھانا اب معمول کی بات بن گئی ہے، تاہم گائے کو انوکھی حرکات کرتے دیکھنا غیر معمولی کہا جاسکتا ہے اور اگر گائے اس میں عالمی ریکارڈ کی بھی حامل ہو تو پھر دلچسپی کا عنصر مزید گہرا ہوجاتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکا کے شہر نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی میگن ریمن کی ملکیت میں چار سالہ گھوسٹ نامی گائے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کرتب دکھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
گنیز ریکارڈ میں گائے نے جو کرتب صرف 1 منٹ میں دکھائے، اُن میں 1. حکم کے بعد جگہ پر رہنا، 2. جب بلایا جائے تو آجانا، 3. خود ہی گلے میں رسا ڈالنے آجانا، 4. گھومنا، 5. جھُکنا، 6. چوکی پر کھڑا ہونا، 7. ٹانگ اٹھانا، 8. گھنٹی بجانا، 9. بوسہ دینا، 10. سر ہلانا شامل ہیں۔

میگن کے مطابق گھوسٹ مختلف رنگوں کے درمیان فرق کرنے سمیت اور بھی کئی صلاحیتوں کی حامل ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔