اللہ کا شکر میری کوئی ویڈیو حریم شاہ کے پاس نہیں، صندل خٹک

پشاور: معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ نے ان کے منہ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔
صندل خٹک نے اپنی سابقہ دوست سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت کم وقت کے لیے تھی، حریم کی ویڈیو کس نے لیک کی وہ خود پتا لگائیں۔
صندل خٹک نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میری کوئی ویڈیو حریم شاہ کے پاس نہیں ہے لیکن حریم نے مجھ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی آڈیو ویڈیو لیک ہوجاتی ہے تو حریم شاہ میرا ہی نام لیتی ہے۔
فیاض الحسن چوہان سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے صندل خٹک نے کہا کہ فیاض چوہان کو میں نہیں جانتی تھی، مجھے حریم شاہ لے کرگئی تھی، انہوں نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیاض چوہان کے دفتر میں کھانا کھایا، ویڈیو بنائی، کوئی غیر اخلاقی بات نہیں ہوئی اور میں اس کے علاوہ کسی سیاست دان سے نہ ملی ہوں، نہ جانتی ہوں۔
دھیان رہے کہ صندل خٹک کو گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا تھا۔
بعدازاں صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت اسلام آباد کی عدالت نے منظور کرلی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔