برطانیہ کا بھارتیوں کے لیے ویزا اسکیم کا اعلان

لندن: نریندر مودی سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھارتیوں کے لیے مخصوص ویزا اسکیم متعارف کروادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی متعارف کردہ اسکیم کے تحت ہر سال 3 ہزار بھارتیوں کے لیے برطانیہ میں ملازمت کے دروازے کھل گئے ہیں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے اس ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، اس اسکیم کے ذریعے گزشتہ سال ہونے والے یوکے بھارت مائیگریشن اور موبیلٹی پارٹنرشپ کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ آج یوکے۔ انڈیا نوجوان پروفیشنلز اسکیم کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ اسکیم 18 سے 30 سال کی عمر کے درمیان والے نوجوانوں کے لیے ہے جن کے پاس تعلیمی اسناد موجود ہیں، اس اسکیم کے تحت 3 ہزار نوجوانوں کو برطانیہ میں 2 سال تک قیام اور ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اعلان رشی سونک اور نریندر مودی کی جی 20 سمٹ میں ملاقات کے بعد کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی پہلی ملاقات تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔