لکی مروت، دہشت گردوں کے پولیس موبائل پر حملے میں 6 اہلکار شہید

لکی مروت: دہشت گردوں کے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہفتہ وار میلے میں پولیس موبائل سیکیورٹی کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موبائل کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جب کہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
اس واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لکی مروت حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔