ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 41 پیسے کمی

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حلف اُٹھاتے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 41 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
انٹربینک میں ایک موقع پر ڈالر مزید 2 روپے 41 پیسے نیچے آکر 231 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جب کہ کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 77 پیسے کی کمی کے بعد 232 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔
چار دن میں ڈالر 8 روپے سے زیادہ سستا ہوچکا اور پاکستان قرضوں کے بوجھ میں 1050 ارب روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔
صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔
نواز شریف نے اسحاق ڈار کو بے قابو مہنگائی، گرتی معیشت اور کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو کنٹرول کرنے کا مشکل ٹاسک دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔