پی پی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نام تاحال فائنل نہ کرسکی

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔
سندھ میں نگراں حکومت کے قیام اور مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگراں وزیراعلیٰ کے نام سے متعلق کسی پارٹی رہنما یا کابینہ رکن سے مشاورت نہیں کی، اس لیے پیپلزپارٹی میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ چاہتے ہیں نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر 14 اگست کے بعد ہو جب کہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد مراد علی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا نام تجویز کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔