وزیراعظم کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علیل، اسپتال داخل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز علالت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
شریف فیملی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ بیگم نصرت شہباز پچھلے تین روز سے اتفاق اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتفاق اسپتال آکر اہلیہ نصرت کی عیادت کی اور عیادت کے بعد شہباز شریف واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ نصرت شہباز وزیراعظم شہباز شریف کی پہلی اہلیہ اور کزن ہیں، جن سے دونوں کے حمزہ شہباز سمیت تین اولادیں ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔