اونٹنی کے سوئے ہوئے مالک کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

ریاض: اونٹنی کی اپنے مالک سے محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا اونٹنی کا مالک سورہا ہے۔ اس دوران اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک پر اپنی گردن رکھ دی۔ مالک بھی سوتے سے اٹھ گیا اور پیار سے اونٹنی کی گردن سہلاتا رہا۔
اونٹنی کی مالک سے محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو نے انہیں جذباتی کردیا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں اونٹ قبائلی افراد کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں اور گھر کے کسی فرد کی طرح ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔