چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: مہنگائی کا عذاب کم ہونے میں نہیں آرہا، بلکہ اس میں اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے، اب تازہ خبروں کے مطابق چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتِ فروخت کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 25 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
کراچی، کوئٹہ، خضدار، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور گوجرانولا میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے جب کہ پشاور اور بنوں میں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک، فیصل آباد میں 115 روپے فی کلو اور اسلام آباد میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں چینی 90 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے جب کہ ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو تک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔