بابراعظم نے کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بطور کپتان 26 مقابلوں میں ایک ہزار رنز بناکر ویرات کوہلی سے کم میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا اعزاز چھین لیا۔
بابر اعظم نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس طرح وہ بطور کپتان ایک ہزار رنز بنانے والے نویں کھلاڑی بن گئے۔
بابر اعظم نے 26 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے ہیں، اس طرح وہ کم میچوں میں ایک ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 30 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے اب تک 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 2 ہزار 332 رنز بنارکھے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔