اسٹاک ایکسچینج میں چار سال بعد ریکارڈ تیزی

اسٹاک ایکسچینج میں چار سال بعد ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی۔تفصِلات کے مطابق بجٹ کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس 4 سال 3 ماہ کی بلند ترین سطح 48726 پر بند ہوا اور 29.23 ارب روپے مالیت کے 55.50 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔