پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 71 ہزار کی حد عبور کرگیا

کراچی: آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 71 ہزار کی حد پار کرگیا۔
پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دھیان رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور 100 انڈیکس روز نئی بلندی کو چھو رہا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔