نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

لاہور: عدالت عالیہ لاہور نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محسن نقوی کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں سیٹ اپ وجود میں آیا تھا اور محسن نقوی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔