ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں 38 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 283 روپے 58 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 72 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا، 58 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔