70 فٹ کی پیسٹری بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

روم: ستر فٹ کی حامل پیسٹری بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ اٹلی میں باورچیوں کی ایک ٹیم نے 70 فِٹ اور 37 انچ لمبی کینولو(جو اس لفظ کی جمع کینولی کے نام سے جانی جاتی ہے) پیسٹری بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
اٹلی کے علاقے کیلٹنِسیٹا میں ملک بھر سے آئے پکوانوں کی ٹیم نے طویل ترین کینولو بنانے کے ریکارڈ کے لیے کوشش کی۔
کینولی ایک اطالوی پیسٹری ہوتی ہے جس میں میدے کے تلے ہوئے خول میں رِکوٹا پنیر بھرا ہوا ہوتا ہے۔
منتظمین کے مطابق پیسٹری کے وسیع خول کے اندر 680 کلو رِکوٹا پنیر بھرا گیا۔
ریکارڈ بنانے کے لیے تمام انتظامات رِسٹو ورلڈ اطالیہ کی جانب سے کیے گئے جب کہ اس کاوش کی رہنمائی ماسٹر پیسٹری شیف ڈی فرائیا نے کیا۔ اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام بھی موجود تھے۔
اس سے قبل 2016 میں 16 فٹ 4.9 طویل کونولو بنا کر ریکارڈ بنایا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔