خانہ کعبہ، مسجد نبویؐ میں تمام ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت

ریاض: سعودی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کی محدود تعداد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ان مساجد میں گنجائش کے لحاظ سے تمام افراد شرکت کرسکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد ماسک پہن کر مکہ اور مدینہ کی مقدس ترین مساجد میں آسکتے ہیں اور اس ضمن میں لوگوں کو محدود رکھنے کی تمام تر پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، تاہم عمرہ کرنے والے افراد ایک ایپ بھی استعمال کرنا ہوگی، جسے حکومت نے تیار کیا ہے۔
دوسری جانب اتوار سے سعودی عرب میں کووڈ 19 کی پابندیوں کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ ان میں سے ویکسین کی دو خوراک مکمل کرنے والے افراد سے ماسک کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔