آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، رمیز نے انکار کیوں کیا؟

دبئی: پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی۔ رمیز راجہ نے گنگولی کو صاف انکار کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج رات دبئی سے واپس پاکستان آنا ہے۔
سابق کپتان رمیز راجہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے جہاں ان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ گنگولی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔