روپیہ مزید بے وقعت، ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ

کراچی: امریکی کرنسی کی اُڑان کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، آج بھی اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج بھی ڈالر نے اُڑان بھری ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 230 روپے 40 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے کے بعد 240 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آمد کے بعد امید تھی کہ ڈالر کی قیمت کم ہوکر مناسب سطح پر آجائے گی، تاہم ایسا اب تک نہ ہوسکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔