ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر آج بڑھی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ملک میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
دھیان رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 23 اکتوبر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1072 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 698 روپے ہوگیا۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں 9 ڈالرز اضافہ ہوا اور وہ 2001 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے کہ 16 سے 23 اکتوبر یعنی ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 9 ہزار روپے بڑھ چکی ہے۔
16 اکتوبر کو ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 100 روپے تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔