پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی کے خلاف کچھ انکوائریز جاری تھیں جس میں وہ خاطرخواہ جواب نہ دے سکے، جس بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے نہیں بلکہ ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔