سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: گرانی کے ستائے اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں تلے دبے عوام پر ایک اور بار بجلی گرانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروادی ہے، جس میں ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ روپے وصولی اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت 14 فروری کو ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑ روپے کا مزید بوجھ منتقل ہونے کا اندیشہ ہے۔
حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔