پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا اندیشہ

اسلام آباد: عوام پر پھر پٹرول بم گرنے کو ہے، پاکستان میں اگلے ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا اندیشہ ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔