عائشہ عمر کا اپنی آمدن سے تین گھر چلانے کا انکشاف

کراچی: فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی آمدن سے تین گھر کے اخراجات اُٹھانے کا انکشاف کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ عائشہ عمر کا نجی ویب چینل کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں 3 گھروں کا خرچہ اٹھانے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوران ویب شو عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ تین گھر چلارہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ ) ہے جو کراچی میں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔
عائشہ عمر کے مطابق دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہے، جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا ہے جو چھوٹا سا ہے اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب تک جاچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔