راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے 129 رنز پر 6 وکٹ گنوادیں!

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالیے تھے۔ یوں اسے جنوبی افریقا پر 200 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
قبل ازیں جنوبی افریقا کی ٹیم تیسرے روز کے ابتدائی سیشن میں 201 رنز بناکر پویلین لوٹی۔ حسن علی نے پانچ مہرے کھسکائے۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 71رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کے بیٹسمین توقعات پر پورا نہ اُترسکے اور محض 129 رنز پر 6 وکٹیں گنوادیں۔ اوپنرز اس بار بھی بُری طرح ناکام ثابت ہوئے۔ بابراعظم، اظہر علی، فواد عالم بڑی اننگز نے کھیل سکے اور بالترتیب 8، 12 اور 33 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
محمد رضوان اور فہیم اشرف کے درمیان 53 رنز کی ساجھے داری رہی، فہیم اشرف 29 رنز بناسکے۔ رضوان 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کی طرف سے جارج لنڈے نے تین جب کہ کیشیو مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔