پاکستان، ارطغرل غازی تھیم پر شادی میں رقص!

کراچی: شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے اور اب شادیوں میں بھی ارطغرل غازی تھیم پر رقص کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کر کے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے اور بچے ہوں یا بڑے سب ارطغرل کے مداح بن گئے ہیں۔
اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی تھیم پر رقص کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کے گروپ نے ارطغرل غازی ڈرامے کے کرداروں کی طرح قبائلی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے ہاتھوں میں تلواریں بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔
متعدد صارفین کی جانب اس رقص کی تعریف کی جارہی ہے جب کہ چند صارفین اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔