پی آئی اے طیارے نے ڈیڑھ گھنٹہ سعودی فضا میں چکر کیوں لگائے؟

ریاض: پی آئی اے طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد فضا میں چکر لگاتا رہا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیارے کو سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، جس کے باعث طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت فضا میں چکر لگاتا رہا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا خالی طیارہ اسلام آباد سے ریاض کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن طیارے کو ریاض ایئرپورٹ کی ایئر فیلڈ بند ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، تاہم ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کلیئرنس ملتے ہی طیارے کی ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ ممکن ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔