اپنی فلم میں حارث کو ہیرو، رضوان کو ولن اور بابر کو ناکام بھائی کا کردار دوں گی، نتاشا

لاہور: اداکارہ نتاشا علی کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم میں کپتان بابر اعظم کو ناکام بھائی کا کردار دیں گی۔
حال ہی میں نتاشا علی نے فلم اسٹار بابر علی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سیگمنٹ کے دوران پروگرام کے میزبان رمیز راجہ نے اسکرین پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی تصاویر دکھائیں اور نتاشا علی سے پوچھا کہ اگر وہ اپنی فلم بنائیں گی تو کس کرکٹر کو کون سا کردار دیں گی۔
نتاشا علی نے کہا کہ میں حارث رؤف کو اپنی فلم کا ہیرو بناؤں گی جب کہ کپتان بابر اعظم کو فلم میں ناکام بھائی کا کردار دوں گی۔
نتاشا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فلم میں محمد رضوان کو وِلن کا کردار دوں گی اور افتخار احمد کے لیے والد کا کردار ہوگا۔
اُنہوں نے اپنی فلم کی مزید کاسٹ بتاتے ہوئے کہا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کو مزاحیہ کردار کے لیے منتخب کروں گی۔
نتاشا علی کی کاسٹ سُن کر رمیز راجہ نے کہا کہ محمد رضوان وِلن نہیں لگتے جس پر اداکارہ نے کہا کہ شاید وہ تصویر میں وِلن لگ رہے ہیں۔
نتاشا نے مزید کہا کہ وِلن خوبصورت بھی ہوتے ہیں، اداکار بابر علی کی مثال ہی لے لیں، یہ پُرکشش ہیں لیکن انہوں نے کئی بار وِلن کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔