ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے فیفا کی ایک ملین ڈالر امداد

زیورخ: دُنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔
فیفا کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم ایک ملین ڈالر زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی قیام گاہ کی تعمیر پر خرچ ہوگی، متاثرین کے لیے دیگر ضروری سامان کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
فیفا اعلامیے کے مطابق امدادی رقم دونوں ملکوں کی فٹ بال فیڈریشن اور دیگر اداروں کے اشتراک سے خرچ ہوگی۔
خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں چند روز قبل آنے والے زلزلے سے اب تک 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی کے بعد اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ایک ارب ڈالرامداد کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی تاجر نے واشنگٹن میں ترکیہ کے سفارت خانے جاکر 30 ملین ڈالر کا چیک خاموشی سے ترک حکام کے حوالے کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔