سارہ خان کی دوسری بیٹی رانیہ کی جھلک منظرِ عام پر آگئی

کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلکش فیملی تصویر شیئر کی، جس میں وہ فلک شبیر اور ننھی رانیہ کے ساتھ نظر آئیں۔ تینوں نے ایک جیسے سفید باتھ روبز پہن رکھے تھے۔
سارہ اور فلک نے رواں سال اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اس موقع پر جوڑے کا کہنا تھا کہ رانیہ کی آمد سے ان کے دل اور خاندان میں خوشیوں کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی جب کہ ان کی پہلی بیٹی عالیانہ فلک اکتوبر 2021 میں پیدا ہوئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔