شمالی کوریا کا پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ: جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائلوں کا جوڑا سمندر کی جانب مار کیا۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی دعویٰ کیا کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ میزائل تجربہ اشتعال انگیز اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔
ادھر شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی، دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر اور جاپانی وزیراعظم نے اس نئی صورت حال پر اپنے اپنے ملک کی سلامتی کونسلز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
دھیان رہے کہ شمالی کوریا نے دو روز قبل ہی ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا تاہم اس بار بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔