کورونا میں مبتلا ماہرہ کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کیلیے پیغام!

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں کورونا وبا کی شکار ہیں۔
چند روز قبل عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی سپراسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنی 36 ویں سالگرہ پر مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔
فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں کوشش کروں گی کہ اس دوران سالگرہ پر موصول تمام محبت بھرے پیغامات، ای میلز اور ویڈیو کا جواب دے سکوں‘۔
انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ’الحمدللہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور میں صحت یاب ہورہی ہوں، یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس دوران آپ سب کا پیار محسوس کیا، میں بھی آپ سب سے بہت بہت پیار کرتی ہوں‘۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے چند روز قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔