نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کا پارلیمانی اجلاس!

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کا پارلیمانی اجلاس سندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر سے نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سقوط ڈھاکا جیسے واقعات کی مذمت کی گئی، کورونا وائرس کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے دوران تعلیمی نقصانات، آن لائن کلاسز کے مسائل اور تعلیمی اصلاح، نوجوانوں کو صوبائی و قومی اسمبلی اسمبلیوں میں 20 فیصد مخصوص نشستوں کے لیے قانون سازی، ملک میں مہنگائی کے طوفان کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام سمیت ملکی حالات پر قرارداد پیش کی گئی اور ان قراردادوں کو نوجوانوں نے سیر حاصل مباحثے کے بعد بھاری اکثریت سے منظور کیا۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز، جمال صدیقی اور عابد ذوالفقار، جوائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس سندھ نے بطور مہمان شرکت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔