سندھ پولیس کے مزید 149 افسران و اہلکار کورونا کی لپیٹ میں آگئے!

کراچی: گزشتہ 5 روز کے دوران سندھ پولیس کے مزید 149 پولیس افسران و جوان کورونا وبا کی لپیٹ میں آگئے۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 149 پولیس افسران و جوان متاثر ہوئے، جس کے بعد اس وبا کی زد میں آنے والے افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 4084 ہوگئی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اب تک 22 پولیس افسران و جوان کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 465 ہے، اب تک 3597 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر جاچکے، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔