ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، 160 روپے فی کلو ہوگئی!

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر بڑھادی گئی، جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد اب 160 روپے فی کلو ہوگی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 22 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 84 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1885اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252روپے مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔