شوہر کے ساتھ کیوں نہیں رہتیں، صنم جنگ نے سب بتادیا!

کراچی: اداکارہ صنم جنگ نے اپنے شوہر سے علیحدہ رہنے کی وجہ بتادی۔
نجی ٹی وی کے شو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا ’’آپ کو پہلی بار اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا نہیں پڑا لیکن آپ ایسی افواہوں پر ردعمل نہیں دیتیں تو اس بار آپ کو اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت کیوں دینی پڑی۔
اداکارہ صنم جنگ نے جواب دیا کہ میں نے اپنی طلاق سے متعلق وضاحت اس لیے کی کیوں کہ ہمارے گھر میں ان جھوٹی خبروں کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے تھے اور میری ساس کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں ’ کیا قسام نے دوسری شادی کرلی؟
صنم جنگ نے کہا کہ امریکا میں موجود میرے شوہر کو بھی اس طرح کی کالز کی گئیں، جس سے وہ پریشان ہوگئے اور مجھے کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے، یہی نہیں دوردراز سے لوگ اور خاص طور پر خاندان والے مسلسل فون کررہے تھے، جس پر مجھے وضاحت دینی پڑی، کیوںکہ معاملہ بہت سنجیدہ ہورہا تھا۔
انہوں نے کہا ’’سب کو یہ پریشانی ہے کہ میں اور قسام ساتھ کیوں نہیں رہتے تو اس کے پیچھے بہت لمبی کہانی ہے کہ ہم ساتھ کیوں نہیں رہتے اور وہ میں بتانہیں سکتی، وہ اپنی جاب کے سلسلے میں وہاں رہتا ہے اور ہم کچھ وقت کے لیے یہاں پر ہیں اور جلد وہاں شفٹ ہوجائیں گے۔
خیال رہے گزشتہ ماہ اداکارہ صنم جنگ کی شوہر قسام سے علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس پر صنم جنگ نے کہا تھا کہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں اور اگر ہماری کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی لہٰذا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔