وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی وفاقی وزیر تعلیم کی مخالفت کردی

سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے ایک جانب 100 ‏فیصد بچوں کی اجازت کا اعلان کیا جاتا ہے تو دوسری جانب ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی کہا ‏جارہا ہے اور جو حالات اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں بالخصوص نجی تعلیمی اداروں میں ہے اس ‏میں یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ 100فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جاسکے۔تفصِلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی ضروری ہوئی لیکن کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا ، اس لیے اسکولوں میں 50 فیصد بچوں کی حاضری پر ہی عمل کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ایک ٹویٹ پر مسئلہ کھڑا ہوا ، تاہم 100 فیصد بچوں کے ساتھ سماجی فاصلے یقینی نہیں بنا سکتے اس لیے صوبہ سندھ میں کوووڈ کے خاتمہ تک ایس او پیز ‏کے تحت تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے پر پابند ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔