لندن: سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرادیا

لندن: سلطنت برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر پر سکھ برادری نے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم آویزاں کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی اور انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

لندن میں مقیم سکھ برادری کے لوگوں کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن پر بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرانے کا مقصد بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کے حامی امرت پال سنگھ اور ان کے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور آسٹریلیا میں خالصتان کے بارے میں ہونے والے ریفرنڈم سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ آسٹریلیا میں آج خالصتان پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔