کراچی کا پانی گندا، فلٹر شدہ پانی سے نہاتا ہوں، خاقان شاہ نواز

کراچی: ٹی وی کے تیزی سے اُبھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہ نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں فلٹر شدہ پانی سے نہاتے ہیں۔
اداکار خاقان شاہ نواز اپنی خوبصورت آنکھوں اور جلد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اس حوالے سے مختلف پروگرامز میں ان کی جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی پوچھا جاتا ہے۔
اداکار خاقان شاہ نواز نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی اداکاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکار نے کہا کہ سیالکوٹ کا زمینی پانی بہت اچھا ہے جس سے ان کی جلد اور بال اور اچھے ہوجاتے ہیں۔
اسی کے ساتھ انہوں نے کراچی کے پانی کے حوالے سے کہا کہ کراچی کا پانی گندا ہے، جلد اور بال خراب ہوتے ہیں، اسی لیے وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کا پانی کراچی سے بہتر ہے لیکن سیالکوٹ کے مقابلے میں لاہور کا پانی بھی اچھا نہیں ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔