اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں ایک روز کی مزید توسیع

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 7 ویں روز تک توسیع ہوگئی۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان پچھلی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی میں جمعہ تک توسیع ہوگئی ہے۔
دونوں فریقوں کے درمیان آج جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔
ثالثی کرانے والے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ اس دوران غزہ میں امداد فراہم کی جائے گی اور فریقین جنگ سے باز رہیں گے۔
معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل اپنے ہاں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کریں گے۔
واضح رہے کہ 47 روز تک اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری رہنے والے فضائی، زمینی حملوں میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہوئے، جن میں 6 ہزار سے زائد معصوم بچے شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔