کراچی سمیت سندھ میں مون سون کا تیسرا اسپیل کب برسے گا؟

کراچی: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مون سون کے تیسرے اسپیل سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا مون سون کا تیسرا سسٹم مضبوط ہے، یہ سسٹم 23 سے 26 جولائی تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت 24 سے 26 جولائی تک کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، ملک کے بالائی حصے میں آج رات سے یہ سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جب کہ کل صبح سے سسٹم جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اثرانداز ہوگا۔
اُن کے مطابق خلیج بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کررہی ہیں، سسٹم کو بھارت کے بعد اسے بحیرہ عرب سے بھی نمی کی سپورٹ رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے فیز میں15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیش گوئی کی ہے۔
خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شام سے شروع ہونے والی بارش اگلے دن دوپہر تک جاری رہی تھی، جس کے نتیجے میں کراچی لگ بھگ ڈوب گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔