گال ٹیسٹ:عبداللہ شفیق نے تن تنہا لنکا ڈھادی

گال: تن تنہا پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے لنکا ڈھادی اور 342 رنز کا بڑا ہدف بھی حاصل کرلیا گیا۔ 342 رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ عبداللہ شفیق 160رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹر محمد نوازنے 19 رنز بنائے۔ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پانچویں روز کا کھیل جب شروع ہوا تو پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز درکار تھے جب کہ اُس کی 7 وکٹیں باقی تھیں۔ محمد رضوان آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے جو 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی مہمان ثابت ہوئے اور 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس نازک موقع پر عبداللہ شفیق اور محمد نواز نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور اس میں سرخرو بھی رہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری کے باعث پاکستان نے 218 رنز کا قابل قدر مجموعہ حاصل کیا۔ سری لنکا دوسری اننگز میں 337 رنز بناکر پویلین لوٹا، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے جس میں اوپنر عبداللہ شفیق نے 160رنز ناٹ آؤٹ کا حصہ ڈالا۔اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔