متعصب بھارتی عدلیہ نے پولیس کو گستاخ نوپور کی گرفتاری سے روک دیا

نئی دہلی: گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو بھارت کی سپریم کورٹ نے بڑا ریلیف دیتے ہوئے 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے عدالت عظمیٰ نے پولیس کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو گستاخانہ بیان پر 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے نوپور شرما کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ اگلی سماعت یعنی 10 اگست تک نوپور شرما کے خلاف مزید کوئی اور ایف آئی آر درج نہ کی جائے اور نوپور شرما کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ گستاخانہ بیان پر نوپورشرما کے خلاف دہلی، مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی بنگال، کرناٹک، اتر پردیش، جموں و کشمیر اور آسام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور گرفتاری کے ڈر سے بی جے پی کی ترجمان روپوش ہیں۔
نئی دہلی پولیس نے کئی بار نوپورشرما کے گھر پر چھاپے مارے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔